Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 69

Show
Original scan of Basta page 69
ہے لیکن ان کی کتاب میں آپ کو فنِ سوزخوانی کے ایسے سبط جعفر دکھائی دیتے ہیں جو سوزخوانی میں استاد کا درجہ رکھتے ہیں۔ استاد اشتیاق علی کے خلیفہ یا جانشین بھی ہیں، لیکن ان سب باتوں کے باوجود دوسرے سوزخوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فن کی صحیح تعریف کرنے میں کسی قسم کے بخل سے کام نہیں لیتے۔ ہر مذہب، پیشے / شعبے میں غیر تحریری اصول و ضوابط پائے جاتے ہیں۔ ان اصولوں پر بھرپور اور فنکارانہ اندازِ کار برقرار ہوتا ہے۔ سبط جعفر نے اس کتاب میں نعت خوانی، سوزخوانی کے فنی اسرار و رموز کے ساتھ آدابِ مجلس کے طور طریقے، دورانِ ادائیگی پیش آنے والے نزاکت و مقامات اور مختلف سوزخوانوں کی رہنمائی کے لئے کچھ رہنما اصول بھی بتائے ہیں جو ہماری تہذیبی ضرورت و ورثہ کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ سوزخوانوں کے لئے سوزوں کی ادائیگی میں پابندی، سوزخوانوں کا کردار اور اخلاق و وضع، تلفظ، اندازِ نشست و برخاست، آدابِ محفل اور دوسری متعلقہ باتوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ اچھے نعت خواں / سوزخواں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مذہب، مستند تعلیم یافتہ، باکردار، متقی، ہنر مند، سچا مسلمان اور اچھا انسان ہو، خوش گلو ہو، آواز پائیدار اور پُرسوز ہو، نظری صلاحیت کے ساتھ ساتھ شعر و ادب کی مناسب سمجھ بھی رکھتا ہو۔ اسی طرح سوزخوانوں کے متعلق سبط جعفر کی رائے ہے کہ وہ صاحبِ لباس، وضعِ قطع اور اچھے اطوار اختیار کریں۔ سوزخوان کو آدابِ نشست و برخاست کا بھی خیال رکھنا چاہئے، منبر پر گفتگو یا ہنسی مذاق کے بجائے ادب و وقار ملحوظ رہے۔ یا تقریر کرنا، بار بار غیر مناسب گویا ہونا، لوگوں کو زبردستی داد و تحسین یا گریہ و بکا کی دعوت دینا، آواز یا طرز کا غیر ضروری اظہار — یہ سب سوزخوانی اور سوزخواں کی شان و وقار کے منافی ہیں۔ دورانِ مجلس بازوؤں کو آدابِ مجلس سکھانا اور ان کی تربیت کرنا بھی مناسب طرزِ عمل ہے۔ یہ ساری باتیں بظاہر چھوٹی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں لیکن مجموعی طور پر فن کے وقار اور مجلس کی کیفیت کو بہتر بناتی ہیں۔ وقت کا لحاظ اور ترتیب بھی ضروری ہے۔ بلند آہنگ موضوعات پر کتاب لکھنا جتنا آسان ہے اتنا ہی پیچیدہ اور سامنے کے موضوعات پر قلم اٹھانا دشوار ہے۔ سبط جعفر نے حسنِ قرأت، نعت خوانی، سوزخوانی، نوحہ خوانی، سماع، قوالی جیسے موضوعات پر تحریر کر کے ایک خلا پُر کیا۔ والسلام