BastaBasta · Printed page70قابل فن حسن قرات موجب ماہرین اگے امام زیر اپ خراج اف یقینا خدمت
پروفیسر کرار حسین مرحوم
بالعموم سید سبط جعفر نے اپنے تہذیبی و ثقافتی ورثے کی بہت بڑی اور قابلِ قدر خدمت انجام دی ہے، اور اب جو ہو چکی ہے بالخصوص فنِ سوزخوانی کی تاریخ اور اس کے حفظ و بقا کے لئے قابلِ قدر کام ہے۔
پروفیسر حافظ مولانا محمد حسین صدیقی مدظلہ
سید سبط جعفر نے حسنِ قرأت سے سوزخوانی تک مختلف اصناف پر بہت حاصل و مفید تحقیقی و تکنیکی بحث کی ہے۔ اس میں واقعی طور پر واضح کیا گیا ہے کہ خوش الحانی ایک خدادی تعلیم، اہلی اور موجبِ ربانی ہے۔
استاد اسد علی خان (دہلی یونیورسٹی)
سوزخوانی کے حوالے سے سید سبط جعفر صاحب کو جو اعزاز حاصل ہے وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس منفرد تحقیقی اسلامی علم و فن کی علمی و ادبی بنیادوں پر ترتیب و تدوین ان کی خدمات میں شامل ہے۔
محترمہ کشور بیگم
پروفیسر سبط جعفر صاحب نے اپنے عہد کے تمام قابلِ ذکر اور نامور ماہرینِ فن اساتذہ اور سوزخوانوں سے استفادہ کر کے ان سب کا جوہر نکال کر اپنے لئے الگ راستہ بنایا ہے۔ ہمارا ادارہ ان شاء اللہ اس کو آگے بڑھائے گا۔
پروفیسر کنہیا لال ناگپال
سید سبط جعفر سوز و سلام پڑھنے میں الہامی کیفیت پیدا کرتے ہیں، جس سے انسان کے دل میں امامِ حسین علیہ السلام کے غم اور عقیدت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔
ڈاکٹر پروفیسر علامہ محمد سعید
(ریسرچ ڈائریکٹر)
برادرم مکرم محترم پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کی زیرِ نظر کتابوں کو دیکھنا تو معلوم ہوا کہ آپ کی تحقیقی تصنیف دین و مذہب، علم و ادب اور فن و ثقافت میں گراں قدر تحقیقی و تکنیکی اضافہ ہے اور مصنف نے جس طرح نعت خوانی، سوزخوانی، قوالی اور دیگر صوتی فنون کو علمی بنیادوں پر مرتب کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ اس عظیم کارنامے پر دلی تہنیت اور خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کا اصل میدان اور کام یہی ہے جو انہوں نے اب شروع کیا ہے۔
محترم جمیل الدین عالی
(انجمن ترقی اردو / رکن سینیٹ آف پاکستان)
پروفیسر سبط جعفر کی یہ کتاب ایک نقش کے ساتھ تحقیقی، مقصدی اور دینی خدمات کی بہترین مثال ہے۔ یقیناً خدمتِ دین اور تحقیق و تالیف میں محنت و کامیابی قابلِ قدر ہے۔
Show
پروفیسر کرار حسین مرحومبالعموم سید سبط جعفر نے اپنے تہذیبی و ثقافتی ورثے کی بہت بڑی اور قابلِ قدر خدمت انجام دی ہے، اور اب جو ہو چکی ہے بالخصوص فنِ سوزخوانی کی تاریخ اور اس کے حفظ و بقا کے لئے قابلِ قدر کام ہے۔پروفیسر حافظ مولانا محمد حسین صدیقی مدظلہسید سبط جعفر نے حسنِ قرأت سے سوزخوانی تک مختلف اصناف پر بہت حاصل و مفید تحقیقی و تکنیکی بحث کی ہے۔ اس میں واقعی طور پر واضح کیا گیا ہے کہ خوش الحانی ایک خدادی تعلیم، اہلی اور موجبِ ربانی ہے۔استاد اسد علی خان (دہلی یونیورسٹی)سوزخوانی کے حوالے سے سید سبط جعفر صاحب کو جو اعزاز حاصل ہے وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس منفرد تحقیقی اسلامی علم و فن کی علمی و ادبی بنیادوں پر ترتیب و تدوین ان کی خدمات میں شامل ہے۔محترمہ کشور بیگمپروفیسر سبط جعفر صاحب نے اپنے عہد کے تمام قابلِ ذکر اور نامور ماہرینِ فن اساتذہ اور سوزخوانوں سے استفادہ کر کے ان سب کا جوہر نکال کر اپنے لئے الگ راستہ بنایا ہے۔ ہمارا ادارہ ان شاء اللہ اس کو آگے بڑھائے گا۔پروفیسر کنہیا لال ناگپالسید سبط جعفر سوز و سلام پڑھنے میں الہامی کیفیت پیدا کرتے ہیں، جس سے انسان کے دل میں امامِ حسین علیہ السلام کے غم اور عقیدت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ڈاکٹر پروفیسر علامہ محمد سعید(ریسرچ ڈائریکٹر)برادرم مکرم محترم پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کی زیرِ نظر کتابوں کو دیکھنا تو معلوم ہوا کہ آپ کی تحقیقی تصنیف دین و مذہب، علم و ادب اور فن و ثقافت میں گراں قدر تحقیقی و تکنیکی اضافہ ہے اور مصنف نے جس طرح نعت خوانی، سوزخوانی، قوالی اور دیگر صوتی فنون کو علمی بنیادوں پر مرتب کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ اس عظیم کارنامے پر دلی تہنیت اور خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کا اصل میدان اور کام یہی ہے جو انہوں نے اب شروع کیا ہے۔محترم جمیل الدین عالی(انجمن ترقی اردو / رکن سینیٹ آف پاکستان)پروفیسر سبط جعفر کی یہ کتاب ایک نقش کے ساتھ تحقیقی، مقصدی اور دینی خدمات کی بہترین مثال ہے۔ یقیناً خدمتِ دین اور تحقیق و تالیف میں محنت و کامیابی قابلِ قدر ہے۔