Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 68

Show
Original scan of Basta page 68
پروفیسر سید اظہر حیدر رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان صدر شعبۂ قانون، وفاقی گورنمنٹ اردو کالج کراچی دس شہروں کا دورہ کرنا آسان ہے لیکن کسی مخصوص شعبہ میں صاحبِ کمال، اہلِ نظر اور عمدہ ساز فنکاروں کو صحیح طریقے سے شناخت کرنا بہت دشوار کام ہے۔ سید سبط جعفر کی کتاب “صوتی علوم و فنونِ اسلامی” کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سبط جعفر نہ صرف ایک طرف شاعر، خطیب، قانون دان اور ادیب ہیں بلکہ دوسری طرف صاحبِ طرز قوالوں، سوزخوانوں وغیرہ بالخصوص استاد مسعود علی خان، استاد واحد حسین خان، استاد اشتیاق علی خان، محترم عظیم اکبر صاحب اور اختر ولی خان وغیرہ کے فن کو ایک ثقافتی فریضہ ادا کر کے محفوظ بھی کر رہے ہیں۔ عرصۂ دراز سے یہ محسوس کیا جا رہا تھا کہ سوزخوانی کی جانب اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنا کہ یہ فن مستحق ہے۔ لوگ ذاکروں، نوحہ خوانوں اور قصیدہ خوانوں سے تو واقف ہوتے تھے لیکن فنی سوزخوانی سے ناواقف رہتے۔ کتابیں بھی کم تھیں۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان بننے کے بعد اور ہمارا ذوقِ فن ضرور ہوا کہ مصنف کے یہاں افراد نے بیک وقت ایک ہی شہر کراچی کو سوزخوانی کے ذیل میں دوسرے صاحبانِ کمال کے علاوہ محترم سبط جعفر جیسا ایک معتبر، منفرد مقام کا فنکار دیا ہے۔ سوزخوانی کا اپنا ایک اسلوب، ایک اسکول اور ادارہ ہے جو کہ قومی بھی وجہ سے ان کے ساتھ قائم و جاری ہوگا۔ ان کے اس فنی جانب کو مزید وسیع اور ان کو تحفظ دینا چاہئے۔ سبط جعفر نے انفرادی طور پر مشہور و معروف سوزخوان حضرات کا ذکر کیا ہے۔ ان کے فن کی باریکیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوزخوانی کے مروجہ دبستانوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ سبط جعفر نے سوزخواں حضرات کا ذکر کرتے ہوئے ذاتی مراسم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر سوزخواں کی اس کے صحیح مقام پر شناخت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر عظیم اکبر مرحوم، آفتاب علی خان مرحوم، آغا مقصود مرزا کا ذکر ہے تو دوسری طرف امیر حسن معروف بہ دیوان جی کا ذکر بھی اسی لب و لہجے میں کیا گیا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ہم ان فنکاروں کو جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں، ان کی تو ہم تعریف و توصیف میں مبالغے سے کام اس لئے لیتے ہیں کہ ان سے ہمارے مراسم نہیں رہے، لیکن جو زندہ ہیں ان کی تعریف و توصیف میں بڑے سے بڑا کشادہ ذہن احتیاط سے کام لیتا ہے۔ لیکن سبط جعفر نے اپنے ہم عصر سوزخوانوں کا جس لطف، چستی اور عالی ظرفی سے ذکر کیا ہے اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔