Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 67

Show
Original scan of Basta page 67
تاثرات و پیغاماتِ مشاہیر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا رضی جعفر نقوی مجتہد برادرم مکرم و محترم جناب سید سبط جعفر صاحب دام مجدہ، جو مشہور و معروف شاعر، منقبت خواں، سوزخواں، نوحہ خواں، ادیب اور مبلغِ شعائرِ اہل بیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ اور پروفیسر بھی ہیں، ہماری ملت کے ان انتہائی بے لوث و مخلص درد مند نوجوانوں میں سے ہیں جو بغیر کسی نذرانہ و معاوضہ کے ملک اور بیرونِ ملک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہے ہیں اور جدوجہد کے ساتھ لوگوں کی اصلاحِ فکر کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بات میرے لئے باعثِ مسرت ہے کہ موصوف کا اندازِ فکر اچھوتا اور ان کے محسوسات و طبیعت کا تقاضا ایسا منفرد ہے کہ وہ الگ سب ہوا یا مختلف نظر ہوا ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ سوزخواں و مرثیہ خواں ہمیشہ مذہبی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ تاریخ کے مختلف زمانوں میں وہ ذاکر و خادمِ اہل بیت رہے ہیں۔ سید سبط جعفر نے اپنی پوری زندگی کو خود احتسابی کا شعار بنایا اور فنِ سوزخوانی اور نوجوانوں کی تربیت کے لئے نمایاں کام کیا۔ انہوں نے “صوتی علوم و فنونِ اسلامی” اور منتخب و معیاری عزائی کلامِ اہل بیت کے اندر ایک گراں قدر خدمت انجام دی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے نسیمِ گلشن اور بالخصوص سوزخوانی کی آبادیوں اور عزاخانوں میں جا بجا تربیتی نشستیں قائم کر کے نوجوانوں کی ایک سوزخوان جماعتیں تیار کر دی ہیں جو بڑا کارنامہ ہے۔ اس خدمت کو نہایت عقیدت و احترام اور ذمہ داری سے آگے بڑھایا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کے اس کام کو پذیرائی نصیب ہو، مزید نوجوان اس طرف متوجہ ہوں اور یہ فن بہتر طور پر محفوظ رہے۔ ”دیر زی و از جہاں آمین باد“