Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 63

Show
Original scan of Basta page 63
مولا عباس کی آس اور خیمے میں واپس جانے کی امید ختم ہو گئی اور انہوں نے اپنا رخ خیمہ گاہِ حسینی کی طرف سے واپس لشکرِ اعداء کی طرف پھیر لیا اور اسی اثنا میں گھوڑے سے زمین پر تشریف لائے۔ اور جب مولا آپ کے سرہانے پہنچے تو آپ نے شہزادی سے شرمندگی کے باعث لاش کو خیمے میں لے جانے کی بجائے اسی مقام پر پڑا رہنے دینے کی خواہش کی۔ چنانچہ یہی آپ کی آخری آرام گاہ / مرقد و مدفن ہے۔ یعنی مولا عباس پانی نہ لے جا سکنے کی شرمندگی میں شہزادی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہے تھے تو یہ کیسے ممکن تھا کہ بی‌بی سکینہ قید سے رہائی پا کر اپنے پیارے عمو جان کی لاش / مرقد پر نہ آتیں؟ چنانچہ مشیتِ خداوندی نے مولا عباس کو بی‌بی کا سامنا کرنے سے بچانے کے لئے قید خانے ہی میں روک لیا۔ واللہ اعلم! (محتاجِ دعا: س۔ج) اقوالِ معصومین (منظوم، ملخص / ترجمہ) ☆ بڑا آدمی وہ ہے جسے کسی سے قرض نہ لینا پڑے اور کسی کی خوشامد نہ کرنی پڑے۔ ☆ بہت خوش قسمت ہے وہ شخص جسے وطن میں روزگار، فرماں بردار زوجہ اور نیک اولاد نصیب ہو۔ ☆ مومن کو مومن کا عذر قبول کر لینا چاہئے۔ (یعنی اس کی معذرت یا غلطی، وجہ و تفسیر قبول کر لینا چاہئے) آپ اپنے مولا کی خاطر ان کے نام لیواؤں کی غلطیوں اور زیادتیوں کو نظر انداز / معاف کر دیا کریں۔ مولا سے ان کی اصلاح و مغفرت کی دعا کریں اور ان کی اس زیادتی کے عوض میں اپنے لئے بطورِ ازالہ و تلافی کوئی نعمت مانگ لیں یا اپنے گناہوں کے وبال و عذاب سے نجات و مغفرت طلب کرلیں۔ آپ یقین جانیں اس معافی و طلب کے سبب آپ کو دونوں جہانوں میں بڑی نعمتیں میسر آئیں گی۔ (ماخوذ از متفرق روایات و احادیثِ معصومین علیہم السلام) (محتاجِ دعا: س۔ج) کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم زمانۂ ظہور اور عصرِ رجعت میں داخل ہو رہے ہیں؟ روزِ رجعت، عصرِ رجعت اور ساعتِ ظہور قریب تر ہیں۔ کیا اس سلسلے میں آپ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں؟ اس سلسلے میں معلومات و آگاہی اور تیاری کے لئے اہلِ علم کرام، متعلقہ لٹریچر اور سرگرم عمل معاشرہ / تنظیموں / افراد سے رجوع و استفادہ کریں۔ ایڈریس: سید عطاء حسین شاہ الموسوی، مشن القائم انٹرنیشنل / امامیہ ترجمانِ حق، کراچی المہدی ہاؤس، ۵۷-Z-۴، بلاک ۶، PECHS کراچی فون: ۴۳۹۸۰۶۶، ۴۳۹۵۵۹۱ فیکس: ۴۵۵۹۱۶۷ ای میل: almehdi۱۱۰@yahoo.com ادارۂ ترویجِ سوزخوانی اور انجمنِ وظیفہ سادات و مومنین پاکستان رجسٹرڈ سے متعلق معلومات و خدمات کے لئے رابطہ فرمائیں: اسلام آباد: شاعر و سوزخواں سید محمد آصف زیدی — موبائل: ۰۳۴۶-۵۳۷۲۶۷۷ حیدرآباد (سندھ): شاعر و سوزخواں سید فرخ حیدر رضوی — موبائل: ۰۳۳۳-۲۶۲۶۹۷۴ خیرپور میرس (سندھ): سید شاہ مراد زیدی — ۰۳۴۵-۲۴۸۳۱۱۶ / ۰۳۰۰-۳۱۱۴۱۵۹