BastaBasta · Printed page62ادارۂ ترویج بانیان وقت محتاج شائقین مدح اہل بیت عرصۂ زیر اپ یقینا پیش ذاکرین مومنین شدت ازمائی فوج گاہ دست دندان
ادارۂ ترویجِ سوزخوانی کا اعلامیہ
ہمارا موقف و مقصد یہ ہے کہ ہر بستی کی ہر مجلس اور ہر عزاخانے کے لئے اسی علاقے کی کم از کم ایک ایسی نوجوان و ہونہار، مخلص و باصلاحیت رضاکار سوزخواں پارٹی ضرور تیار کر دی جائے کہ جو اس علاقے / عزاخانے کی عزائی (سوزخوانی) ضروریات کی تکمیل و کفالت کر سکے۔ ہماری یہ مرکزی و علاقائی تربیتی نشستیں ہماری اسی خواہش و مقصد کا مظہر ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم بانیانِ مجالس اور اپنے ادارے کے رضاکار سوزخوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حتی المقدور دوسرے سوزخوان حضرات کو خدمت و معاونت کا موقع دیں، اور جب جہاں کوئی دوسرا بہتر قابل سوزخواں دستیاب نہ ہو تب ہی وقتِ ضرورت وہ اپنی خدمات پیش کریں۔ یعنی جہاں کوئی نہ ہو وہاں ادارے کے رضاکار سوزخوان حاضر ہیں۔
(محتاجِ دعا: س۔ج)
شائقینِ سوزخوانی کی توجہ کے لئے
نظم و لحن میں مدحِ اہلِ بیتِ معصومین کی پسندیدہ مقبول عبادت ہے اور فی زمانہ برصغیر پاک و ہند اور اردو داں طبقہ میں اس کی بہترین شکل روایتی تکنیکی سوزخوانی ہے۔ جس کے لئے ادارۂ ترویجِ سوزخوانی عرصۂ دراز سے کوشاں ہے۔ ہم زیرِ تعلیم کم سن بچوں اور خواتین کو سوزخوانی کی باقاعدہ تربیت نہیں دیتے، تاہم وہ ہمارے جامع کیسٹوں، سی ڈی، ویڈیو اور تربیتی نشستوں کے ذریعے سے بالواسطہ طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ ہم ان نشستوں میں کلام، بندشیں، فنی و تکنیکی تربیت اور پڑھنے کے لئے کلاس بھی دیتے ہیں لیکن آپ کا مخلص، باصلاحیت اور غیر پیشہ ور ہونا ضروری ہے۔ ہم اچھا سوزخواں ہی نہیں، آپ کو ایک اچھا انسان بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بطور مثال ہمارے ادارہ کے نوجوان رضاکار سوزخواں یقیناً آپ کے پیشِ نگاہ ہوں گے، جو سب اچھے خاندانی، تعلیم یافتہ، مذہب اور مخلص مثالی افراد ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے ہمارے ساتھی سوزخواں کاشف زیدی صاحب سے فون ۰۳۰۰-۹۲۶۸۹۵۳ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(محتاجِ دعا: س۔ج)
ذاکرینِ عظام و مومنینِ کرام کے لئے ایک غور طلب نکتہ
(متعلقہ سکینہ اور شہزادی کی شہادت کے حوالے سے)
یہ میرا ذاتی خیال ہے، میں نے نہ تو اب تک کسی ذاکر و خطیب و شاعر سے سنا نہ ہی کبھی پڑھا، لیکن میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بات سچ ہوگی۔
مقاتل میں ملتا ہے کہ بچوں کی پیاس اور بالخصوص شہزادی سکینہ کی شدتِ عطش کے پیشِ نظر مولا عباس کو پانی لانے کے لئے نہر پر جانے کی اجازت ملی۔ جنگ کی اجازت اور تلوار آزمائی کی نہیں۔ چنانچہ آپ گھوڑے پر سوار ایک نیزے کی مدد سے فوجِ اشقیا کو چیرتے ہوئے نہر تک گئے، مشکیزہ بھرا اور خیمہ گاہِ حسینی کی طرف واپس چل پڑے۔ آپ کی پوری کوشش تھی کہ کسی طرح جلد سے جلد پانی تمام بچوں، بالخصوص شہزادی سکینہ تک پہنچ جائے۔ اس کوشش میں کئے بعد زخم کھائے، آپ کے دونوں دستِ مبارک قطع / شہید ہوئے مگر آپ نے کسی نہ کسی طرح مشکیزہ تیروں اور نیزوں سے بچائے رکھا اور ہاتھ قطع ہونے کے بعد دندانِ مبارک میں مشک کو دبا لیا، لیکن جب ایک شقی کے تیر سے مشکیزہ بھی چھد گیا اور سارا پانی بہہ گیا تو پھر [جاری]
Show
ادارۂ ترویجِ سوزخوانی کا اعلامیہہمارا موقف و مقصد یہ ہے کہ ہر بستی کی ہر مجلس اور ہر عزاخانے کے لئے اسی علاقے کی کم از کم ایک ایسی نوجوان و ہونہار، مخلص و باصلاحیت رضاکار سوزخواں پارٹی ضرور تیار کر دی جائے کہ جو اس علاقے / عزاخانے کی عزائی (سوزخوانی) ضروریات کی تکمیل و کفالت کر سکے۔ ہماری یہ مرکزی و علاقائی تربیتی نشستیں ہماری اسی خواہش و مقصد کا مظہر ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم بانیانِ مجالس اور اپنے ادارے کے رضاکار سوزخوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حتی المقدور دوسرے سوزخوان حضرات کو خدمت و معاونت کا موقع دیں، اور جب جہاں کوئی دوسرا بہتر قابل سوزخواں دستیاب نہ ہو تب ہی وقتِ ضرورت وہ اپنی خدمات پیش کریں۔ یعنی جہاں کوئی نہ ہو وہاں ادارے کے رضاکار سوزخوان حاضر ہیں۔(محتاجِ دعا: س۔ج)شائقینِ سوزخوانی کی توجہ کے لئےنظم و لحن میں مدحِ اہلِ بیتِ معصومین کی پسندیدہ مقبول عبادت ہے اور فی زمانہ برصغیر پاک و ہند اور اردو داں طبقہ میں اس کی بہترین شکل روایتی تکنیکی سوزخوانی ہے۔ جس کے لئے ادارۂ ترویجِ سوزخوانی عرصۂ دراز سے کوشاں ہے۔ ہم زیرِ تعلیم کم سن بچوں اور خواتین کو سوزخوانی کی باقاعدہ تربیت نہیں دیتے، تاہم وہ ہمارے جامع کیسٹوں، سی ڈی، ویڈیو اور تربیتی نشستوں کے ذریعے سے بالواسطہ طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ ہم ان نشستوں میں کلام، بندشیں، فنی و تکنیکی تربیت اور پڑھنے کے لئے کلاس بھی دیتے ہیں لیکن آپ کا مخلص، باصلاحیت اور غیر پیشہ ور ہونا ضروری ہے۔ ہم اچھا سوزخواں ہی نہیں، آپ کو ایک اچھا انسان بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بطور مثال ہمارے ادارہ کے نوجوان رضاکار سوزخواں یقیناً آپ کے پیشِ نگاہ ہوں گے، جو سب اچھے خاندانی، تعلیم یافتہ، مذہب اور مخلص مثالی افراد ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے ہمارے ساتھی سوزخواں کاشف زیدی صاحب سے فون ۰۳۰۰-۹۲۶۸۹۵۳ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔(محتاجِ دعا: س۔ج)ذاکرینِ عظام و مومنینِ کرام کے لئے ایک غور طلب نکتہ(متعلقہ سکینہ اور شہزادی کی شہادت کے حوالے سے)یہ میرا ذاتی خیال ہے، میں نے نہ تو اب تک کسی ذاکر و خطیب و شاعر سے سنا نہ ہی کبھی پڑھا، لیکن میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بات سچ ہوگی۔مقاتل میں ملتا ہے کہ بچوں کی پیاس اور بالخصوص شہزادی سکینہ کی شدتِ عطش کے پیشِ نظر مولا عباس کو پانی لانے کے لئے نہر پر جانے کی اجازت ملی۔ جنگ کی اجازت اور تلوار آزمائی کی نہیں۔ چنانچہ آپ گھوڑے پر سوار ایک نیزے کی مدد سے فوجِ اشقیا کو چیرتے ہوئے نہر تک گئے، مشکیزہ بھرا اور خیمہ گاہِ حسینی کی طرف واپس چل پڑے۔ آپ کی پوری کوشش تھی کہ کسی طرح جلد سے جلد پانی تمام بچوں، بالخصوص شہزادی سکینہ تک پہنچ جائے۔ اس کوشش میں کئے بعد زخم کھائے، آپ کے دونوں دستِ مبارک قطع / شہید ہوئے مگر آپ نے کسی نہ کسی طرح مشکیزہ تیروں اور نیزوں سے بچائے رکھا اور ہاتھ قطع ہونے کے بعد دندانِ مبارک میں مشک کو دبا لیا، لیکن جب ایک شقی کے تیر سے مشکیزہ بھی چھد گیا اور سارا پانی بہہ گیا تو پھر [جاری]