Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 83

Show
Original scan of Basta page 83
تصانیف، ان کے کیسٹس یا اسلام آباد و پنجاب کے معروف سوزخواں اور شاعر و ذاکر منظور ذاکر صاحب کے “القائم” کا سبط جعفر نمبر، یا برصغیر کے معروف محقق ڈاکٹر سید سکندر آغا کی تحقیقی کتاب “سوزخوانی” (مطبوعہ ۱۹۹۹ء، لکھنؤ) ملاحظہ فرمائیں۔ اس لیے کہ میرے لیے تو یہ استاد، شیر اور دوست کا درجہ رکھتے ہیں اور میرا کہا [ایک فقرہ جزوی طور پر غیر واضح] کی طرف داری قرار دیا جائے گا۔ بہرحال یہ اس شعبے میں پہلا اور آخری باکمال انسان ہے، اس کی قدر کیجیے۔
محترم سید امیر امام (جنرل منیجر — پی ٹی وی) میں سمجھتا تھا کہ محترم سید سبط جعفر روایتی تکنیکی سوزخوانی کی آخری نمائندہ شخصیت ہیں جن کے ساتھ انتہائی قدیم فن اور رشید عہدی کا غیر مرئی مؤثر کارنامہ ہے۔ ان کا تسلسل نئی پائین نسل کو منتقل ہو رہا ہے۔ ہم لوگوں نے سوز و عزاداری سے متعلق مختلف نشستوں اور مجالس، منازل و اداروں میں ان سے سیکھا ہے۔ میں خود بھی اس سلسلے میں ایک شائق / خادم رہا ہوں۔ اس فن کے محفوظ ہونے اور نئی نسل تک منتقل ہونے میں سید سبط جعفر صاحب اور ان کے ساتھیوں کا کردار بڑی تقویت، طمانیت اور دلی مسرت کا باعث ہے۔ ہم اُن کے مشکور ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کو ضروری سمجھتے ہیں۔ انشاء اللہ یہ فن بہتر انداز میں قائم رہے گا۔ سبط جعفر کا یہ کام سوزخوانی کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ وہ اب بھی مکمل اور تیار سوزخواں ہیں۔ اظہارِ تشکر سرفراز احمد اس حقیقت سے کس کو انکار ہو سکتا ہے کہ بھائی کا رشتہ رگِ جاں سے زیادہ نزدیک ہوتا ہے۔ دوسری حقیقت یہ ہے کہ پروفیسر سبط جعفر زیدی مجھے اپنے حقیقی بھائی سے زیادہ عزیز ہیں۔ آج ان کے کام سے بڑی امید ہے۔ میں اپنے ذاتی فنی مشاہدے اور تجربہ کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کی تحقیق کے ساتھ عملی نمونہ بھی موجود ہے۔ ہمیں ان کی کوششوں کی قدر کرنی چاہئے اور انہیں کام جاری رکھنے میں تعاون دینا چاہئے۔ میں نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا پروفیسر سید سبط جعفر سے تذکرہ کیا۔ وہ یہ کہ سوزخوانی ایک عظیم فن ہے اور اس فن پر آج تک میری نظر سے کوئی باقاعدہ کتاب نہیں گزری۔ اب آپ ایک بڑے سوزخواں بھی ہیں، کسی صاحبانِ کمال اور نامور سوزخوانوں کے ساتھ کام بھی رکھتے ہیں، اس لئے آپ یہ کارِ عظیم انجام دیں۔ خوش نصیب کہ انہوں نے ہماری گزارش قبول کی۔ خدا کا شکر ہے کہ سوزخوانی پر پہلا جامع و مستند کام آج ہمارے سامنے ہے۔ [اختتامی عبارت کا ایک حصہ جزوی طور پر غیر واضح]۔ کتاب پڑھ کر صاحبانِ علم و فن خود فیصلہ کریں گے کہ یہ کام علمی، ادبی اور فنّی اعتبار سے کس قدر اہم ہے۔