Basta — Page 74
Show

مرزا محمد اشفاق شورش لکھنوی مدظلہ
(خطیب ہند، پروفیسر شیعہ کالج لکھنؤ)
ذاکر و شاعر و استاد و ادیب و نقاد
پھول کب ہے چمنستان ہے سبط جعفر
کثرتِ جلوہ سے خود اس کی نظر خیرہ ہے
آئینہ دیکھ کے حیران ہے سبط جعفر
ہر گھڑی رہتے ہیں عترت کے فضائل لب پر
بخدا قاریِ قرآن ہے سبط جعفر
سوزخوانی سے اسے عشق ہے سب شاہد ہیں
نوحہ خوانی پہ بھی قربان ہے سبط جعفر
بلند آواز سے کہتی ہے یہ مجلسِ صدا
بخدا میرا سلیمان ہے سبط جعفر
ہونے والا ہے یقیناً کہیں ذکرِ سرور
مجلسِ شاہ کا اعلان ہے سبط جعفر
دست و بازو ہیں، خدا رکھے عقیل و اختر
سوزخوانی کی مگر جان ہے سبط جعفر
سن کے آواز بھی کہتے ہیں یہ آپس میں
دیکھئے کتنا خوش الحان ہے سبط جعفر
تو اگر ہے زینتِ ہر مجلسِ ایصالِ ثواب
عام سب پر ترا فیضان ہے سبط جعفر
سب نے پہچانا ہے تجھ کو بہ طفیلِ شہرا
تجھ پہ خالق کا یہ احسان ہے سبط جعفر
الف سے آلِ محمدؐ کا جو دم بھرتا ہے
اس پہ سو جان سے قربان ہے سبط جعفر
ہم و زر، گوہر و الماس سے کیا کام اسے
بحر و کوثر و سلمان ہے سبط جعفر
عشقِ شبیر تری زینت کا سرمایہ ہے
حبِ حیدر ترا عنوان ہے سبط جعفر
(طویل نظم سے اقتباس)
(بشکریہ خطیب اکبر پروفیسر مرزا محمد اطہر مظفر)
دعائیہ تاثرات وابستہ صاحبِ بستہ یعنی اہلیہ
(مسز زیدی / شہید مومن ایوارڈ، بی ایڈی)
دنیا و آخرت میں ملے گی اسے جزا
معروف، مدحِ آلِ پیغمبر میں جو رہا
ترتیب آپ نے جو دیا تحفۂ عزا
اس کے صلے میں وارثِ غم سے ہے التجا
جنت میں گھر ملیں گے ہمیں بالیقیں مگر
اک گھر عطا ہو یاں بھی، پئے مجلسِ عزا
“اصغر” اور “آلِ شیخ” امتیاز، آباد
ان سب معاونین کو اللہ دے صلہ
دانندہ قدرِ داں ہیں، ایوارڈ بھی معترف
تابندہ اس کو کہتی ہے مینارِ نور کا
وابستہ جو صاحبِ بستہ سے ہے یہ کنیز
دن رات یہ حقیقت کی بیبی سے ہے دعا
مقبول بارگاہِ جنابِ بتول ہو
جو کام سبط جعفر خوش فکر نے کیا