Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 60

Show
Original scan of Basta page 60
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا اس طرح اب تک کی بحث میں آپ نے لہو و لعب، لہو الحدیث، قول الزور، لغو اور غنا وغیرہ کے معانی و مفاہیم اور متعلقہ آیات و احکامات کا مطالعہ فرما لیا۔ اب آپ ہی انصاف کیجئے کہ ان محکم و مذکورہ بالا آیات سے ہر قسم کی موسیقی و غنا کا کلیتاً حرامِ مطلق تو کیا کچھ سادہ طور پر بھی حرام ہونا واضح اور ثابت ہوتا ہے؟ ان آیات کے علاوہ کوئی آیت پیش نہیں کی جاتی اور یہ آیات غیر واضح، مبہم و متشابہ و غیر محکم، یعنی حرمتِ غنا کے ثبوت کیلئے ناکافی و غیر متعلق ہیں! “الغناء أشدّ...” والا مقولہ نہ حدیث ہے نہ آیت۔ غنا خود بھی واضح اور متعین نہیں ہے۔ بعض روایات جو بعض معصومین سے منسوب ہیں تو انہیں لہو و لعب اور نفس و فنی کی محفلِ شیطانی، مجلسیں اور نفسانی، شہوانی جذبات کو برانگیختہ کرنے والی باتیں ناپسندیدہ قرار دی گئی ہیں۔ جہاں تک مجتہدینِ عظام کی احتیاطی تاکید اور ممانعت کی بات ہے تو وہ فکر سے انہیں سے ڈر کے کیجئے۔ اب آپ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ جب مجتہدین و مراجع احتیاطاً ممانعت کرتے رہے ہیں تو پھر آپ اس کے جواز پر کیوں مصر ہیں؟! تو اس کی وجہ یہ ہے کہ صلوٰۃ و سلام اور ذکر و ذاکرِ اہلبیت کی حوصلہ شکنی کیلئے انتہا پسند تنگ نظر جنونی طبقات صلوٰۃ و سلام اور نعت خوانی و سماع اور سوز و سلام و نوحہ کو بھی ملعون کرتے رہتے ہیں، جبکہ یہاں عام غنا و موسیقی اور گائیکی کی حرمت بھی نصِ صریح سے ثابت نہیں ہو رہی! چنانچہ لحنِ داؤدی اور حمد و مزامیر کے زبوری الہامی گیتوں سے لے کر نبی کی بستی میں آنحضرت کے ورودِ مسعود کے موقع پر بچیوں کا دف بجانا اور گانا، خوش مقدم گیتوں سے استقبال کرنا، قرآنِ مجید کی قرأت و تلاوت میں حسن و ترنم اور آہنگی کا لحاظ و اہتمام کرنا، کربلا اور شام و کوفہ کی منزلیں طے کرکے مدینہ واپسی کے موقع پر اس قافلہ کی وطن میں آمد و واپسی کی اطلاع رسانی کیلئے [لقب جزوی طور پر غیر واضح] کی جانب سے بشیر بن حذلم کو اس خدمت پر مامور و مقرر کرنا کہ وہ لحن و ترنم اور اشعار میں اہلِ مدینہ کو ان کے ورودِ مدینہ کی اطلاع دیں۔ علاوہ ازیں عالمِ اسلام میں حسنِ قرأت و سماع و آہنگی کو مخصوص طریقوں پر ادا کرنے اور آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ الموسوی الخمینی اعلیٰ اللہ مقامہ کے جمہوری و اسلامی ایران میں ان کی نگرانی و سرپرستی اور دورِ حکومت کے علاوہ ان کی رحلت کے بعد بھی ولایتِ فقیہ کے عہدِ حکومت میں بھی حسبِ ضرورت ساز و آلاتِ موسیقی کا استعمال، دوسری طرف اہلِ شریعت و صاحبانِ طریقت، بزرگانِ دین و اولیاء کرام میں سماع و قوالی کا رواج اور اس کے جواز کے دلائل بھی بجائے خود اس امر کی دلیل ہیں کہ ایسا گانا اور ساز جو کسی واضح حکمِ الٰہی سے متصادم نہ ہو اور حقوق اللہ، حقوق العباد یا حقوق النفس کو متاثر و مجروح نہ کرے، جائز و مباح اور بعض اوقات عبادت و سعادت بھی ہے۔ اس سلسلہ میں محتاط علماء کی سخت گیری وہی معاملہ لگتا ہے کہ “گھس کو باغ میں جانے نہ دینا!” بہرحال جن مجتہدین و علماء کرام نے ازراہِ احتیاط اس ضمن میں تحفظ اور سخت رویہ اختیار کیا ان کی نیک نیتی اور مقاصد شک و شبہ سے بالا تر ہیں کہ ان کا صحیح نظر یہ رہا ہوگا کہ موسیقی میں چونکہ فوائد کی نسبت عوام الناس اور بالخصوص ناپختہ اذہان نوجوانوں کے لئے نقصانات کے خطرات و خدشات زیادہ ہیں کہ ایک ملعونیت ہو کر ہر شخص کیلئے توازن و اعتدال میں رہنا اور دوسرے افراد سے اضافت کرنا ذرا مشکل ہی ہے۔ اس لئے زیادہ نقصانات کے پیشِ نظر محدود فوائد کی قربانی اور حوصلہ شکنی کو بہتر سمجھتے ہوئے ان کی ممانعت و [جاری]۔