Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 54

Show
Original scan of Basta page 54
ادارۂ ترویجِ سوزخوانی سے وابستہ سوزخوانان کے اسماء گرامی اور رابطہ کے نمبر مومنین کی سہولت کیلئے پیش کئے جاتے ہیں۔ بشرطِ صحت و فرصت یہ رضاکار خدمتِ سوزخوانی کیلئے دستیاب ہیں۔ بانیانِ مجالس ان سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ (اس فہرست میں وہ سوزخواں بھی شامل ہیں کہ جو باقاعدہ تکنیکی طور پر نہ سہی مگر مزاجی، نظریاتی اور عملی طور پر ادارہ کے مقاصد سے قریب تر ہیں۔) ان سوزخوانوں کے علاوہ بھی بعض سوزخواں رضاکارانہ طور پر اس خدمت کی بجا آوری پر مائل ہو رہے ہیں، جن کی تفصیلات آئندہ کسی موقع پر پیش کر دی جائیں گی۔ اس فہرست میں درج رابطے کے پتے اور ٹیلیفون نمبر تبدیل ہو جانے کی صورت میں ادارہ کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہر سوزخواں کا حق اور ہر ادارہ کا فرض ہے کہ وہ سوزخواں سے وعدہ لیتے وقت اپنی شناخت کرائے۔ بہتر ہے کہ اپنے ذاتی لیٹر پیڈ یا ادارہ کے لیٹر پیڈ پر باقاعدہ، باضابطہ طور پر مجلس کی دعوت دے۔ موجودہ حالات میں سیکیورٹی کے تقاضے کی نگاہ سے یہ احتیاط و التزام انتہائی ضروری ہے۔ مرکزی قومی فلاحی اداروں کا علاقائی و مقامی دفترِ رابطہ و تربیت گاہِ سوزخوانی وطنِ عزیز میں سادات و مومنین کی سب سے بڑی آبادی جعفر طیار سوسائٹی ملیر کراچی، مکان نمبر ۱۰۰، سروے نمبر ۶۴۰ (گلی نمبر ۲ کاروانِ عون و محمد) کی بالائی منزل کو سوزخواں مالکِ مکان نے ادارۂ ترویجِ سوزخوانی کو علاقائی و مقامی دفترِ رابطہ و تربیت گاہِ سوزخوانی کیلئے عطیہ کیا ہے، جہاں ملک کی قدیم ترین رفاہی فلاحی “انجمن وظیفہ سادات و مومنین پاکستان رجسٹرڈ” کا مقامی دفترِ رابطہ اور شہداءِ ملت کے ورثاء کی نگہداشت و خبرگیری کرنے والے مرکز ادارہ “شہید فاؤنڈیشن پاکستان” کا بھی مقامی دفترِ رابطہ قائم ہے۔ ادارۂ ترویجِ سوزخوانی کے رضاکار سوزخوانان (جمعہ و تعطیلات کے سوا) روزانہ شام چھ سے رات دس کے بیچ اس دفتر میں ان تینوں اداروں سے متعلق خدمات و معلومات کیلئے موجود رہتے ہیں۔ [رابطہ فہرست کے چند حصے اسکین میں واضح نہیں۔] گر ہے یا علی کا دعویدار؟ ایسے دلوں سے پیار مت کجو یہ خطا بار بار مت کجو چھوڑ دیتا ہے ساتھ مشکل میں شیخ پر اعتبار مت کجو ہے نصیری بھی دشمنِ حیدر دوستوں میں شمار مت کجو گر ہے یا علی کا دعویدار وقتِ نصرت فرار مت کجو جب پکاریں تجھے امامِ زماں سر کو گردن پہ بار مت کجو مجلسیں محفلیں ہیں عینِ عشق عشق کو کاروبار مت کجو میں ہوں محتاجِ غیر کا تیرے ایسا پروردگار مت کجو جو سزا ہو مجھے دے کچھ حشر میں شرمسار مت کجو (سید جعفر کی منقبت غزل سے منتخب چند اشعار)