Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 52

Show
Original scan of Basta page 52
الف سے “آ” کی آواز کو گول یعنی ہونٹ پھیلے بغیر سُروں میں یا ذرا بھاری اور گاڑھی آواز میں بھرا ہوا بھی نکالی جا سکتی ہے۔ جبکہ “ما” سے بھی بعض کلام اور بندش کی آس شروع کی جاتی ہے۔ یہ چیز محض کتابی علم سے نہیں آ سکتی بلکہ عملی تعلیم اور “استاد” سے بالمشافہ عملی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے کہ یہ ایک عملی مظاہرہ Performing Art یعنی “سر + مہارت” سے کرنے ہی سے آتی ہے۔ بہتر ہے کہ سانس کو زیادہ سے زیادہ پھیپھڑوں میں بھر کر روکنے اور پھر مختلف رفتار کے ساتھ آہستہ سے نکالنے (خارج کرنے) کی مشق کی جائے۔ کم از کم ایک منٹ تک سانس روکنا اور کسی وقفہ و تعطل اور اسپیڈ (رفتار اور بہاؤ) میں فرق کے بغیر آدھے منٹ تک آس دینے / لگانے کی مشق ہونی چاہئے اور جب موقع ملے مختلف قسم کی آس (آ، ہا) سے منہ کھول کر اور بند کر کے گول، تِیور، ہلکی، موٹی، بھاری، گاڑھی یعنی ہر طرح کی آواز میں لگانا چاہئے۔ علاوہ ازیں مستند استاد کو دیکھ کر سن کر اور ان کی آواز میں آواز ملا کر (ان کا ریاض ریکارڈنگ سے استفادہ کر کے) بھی آواز بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ آواز بیٹھ جانے / گلا خراب ہو جانے کی صورت میں معمول و مناسب بات یہ ہے کہ ماہرین و معالجین سے رجوع کیا جائے۔ آواز کی خرابی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ کبھی چکنی کھانے سے، تیز مرچ مسالوں سے، بعض کو چاول، گنے، بعض کے گوشت سے، کبھی مسلسل جاگتے رہنے اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے، کبھی ناک کی بندش یا گوشت بڑھ جانے سے، کبھی ترش (کھٹی)، ٹھنڈی یا چکنائی والی چیزوں سے بھی آواز بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی قبض کی وجہ سے یا داڑھ یا دانتوں کے خلا سے (ٹانسلز) غدود بڑھ جاتے ہیں (متورم ہو جاتے ہیں) یا حلق کا کوا لٹک جاتا ہے۔ گلے پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔ بعض لوگوں کو بعض دوسری چیزوں سے الرجی ہوتی ہے۔ کسی کو چاول سے، کسی کو گرد و غبار یا ایئر کنڈیشنر کی ہوا سے، کسی کو خشک ہواؤں یا آب و ہوا، مقام یا موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی گلا متاثر ہوتا ہے۔ ہر کی طبیعت، مزاج اور گلا خراب ہونے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، ان کا علاج بھی مختلف ہوتا ہے۔ تاہم عام طور پر مندرجہ ذیل نسخے مؤثر، مجرب اور تیر بہدف ثابت ہوتے ہیں: ☆ نیم گرم پانی میں نمک (ثابت لاہوری) ملا کر غرغرہ کرنا۔ ☆ سرور یا امریک دارچینی ڈال اور لاہوری ثابت نمک ملا کر غرغرہ کرنا۔ ☆ نیم گرم پانی میں اسپرین / ڈسپرین کی دو گولیاں ڈال کر غرغرہ کرنا۔ ☆ شربتِ شہتوت (توت سیاہ) چٹانا اور کشتۂ مرجان یا بادام پیس کر شہد میں ملا کر چٹانا۔ ☆ نیم گرم پانی میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس کے غرغرہ کرنا۔ نم کے ساتھ یا امرود کی کونپل (پھول) کے غرغرے کرنا۔ ☆ سونف اور کوزہ مصری ہم وزن لے کر ان میں بڑی الائچی اور سیاہ مرچ کے چند دانے ملا کر پہلے انہیں کسی برتن / ڈھکنے پین میں تھوڑا سا گرم کرلیں، پھر انہیں پیس لیں (کھرل کریں) اور شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ جب ضرورت سمجھیں یا گلے میں خراش، خشکی، گرانی یا کھردرا پن محسوس کریں تھوڑی سی چٹکی منہ میں ڈال لیں۔