Appearance

Make the archive comfortable to read on this device.

Current theme: Auto (device)

Theme
Light reading (6)
Dark reading (4)

Basta — Page 37

Show
Original scan of Basta page 37
فنِ سوزخوانی کا مختصر تعارف تکنیکی و بنیادی طور پر “صوتی علوم و فنونِ اسلامی” تین ہی ہیں: حسنِ قرأت، قوالی و سماع اور سوزخوانی۔ حسنِ قرأت و قوالی پر تو مقامی اور بین الاقوامی طور پر بہت کام ہوتا رہا مگر بوجوہ فنِ سوزخوانی پر توجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے یہ فن اور اس سے وابستہ ماہرین بھی مسلسل نظر انداز کئے جاتے رہے۔ اس فن کے منتشر و غیر منضبط اصولوں کو یکجا مرتب اور پیش کرنے کا پہلا شعوری اور باقاعدہ کام پروفیسر سید سبط جعفر نے کیا۔ تعریف “سوز” کے لفظی و لغوی معنی دکھ، درد اور جلن کے ہیں اور “خوانی” کے معنی پڑھنے، سنانے اور دہرانے کے ہیں۔ اس طرح سوزخوانی کے لغوی معنی دکھ درد کا بیان (سنانے) کے ہیں۔ اصطلاحاً اہل بیت کے فضائل و مصائب بالخصوص واقعات و مصائبِ کربلا و شام کو درد و غم میں مخصوص و حسین طریقے پر بیان کرنے (سنائے) کو سوزخوانی کہتے ہیں۔ سوزخوانی وہ باقاعدہ فنی و تکنیکی صوتی اسلامی عزائی فن ہے جس کا آغاز تقریباً تین سو سال پہلے برصغیر میں ہوا۔ باقاعدہ آغاز اگرچہ اودھ سے ہوا مگر دہلی، آگرہ، الہ آباد، حیدرآباد دکن اور یوپی کے دوسرے علاقوں نے بھی اس کے فروغ و ترویج میں نمایاں حصہ لیا۔ بعد میں کچھ اثرات پنجاب کے بھی مرتب ہوئے۔ سوزخوانی بنیادی طور پر اردو صنفِ ادائیگی ہے کہ اکثر اردو کا معیاری و مستند کلام ہی پیش کیا جاتا ہے، تا ہم اس میں عربی فارسی کا معتبر فصیح کلام بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کی ترویج میں راجستھان، دکن و پنجاب کا بھی کچھ نہ کچھ حصہ ہے، مگر بنیادی طور پر یہ یوپی والوں (اردو بولنے والوں) کا فن ہے۔ فنِ سوزخوانی کی اپنی جداگانہ اصطلاحات اور ادائیگی کے علاوہ نشست و برخاست کے مقررہ متعینہ اصول و ضوابط اور آداب ہیں۔ مثلاً ایک خاص طریقہ پر گھٹنے سامنے رکھ کر بیٹھا جاتا ہے اور تکیے پر بیاض رکھی جاتی ہے جسے “بستہ” کہتے ہیں۔ ہم آواز ساتھیوں کو بازو اور لیڈر / استاد کو “سوزخواں” کہتے ہیں۔ ایک سوزخواں کا آغاز کیا جاتا ہے “آمد”